ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں کولڈ اسٹوریج کے قیام کے لئے 9.8کروڑ روپیوں کی حکومتی منظوری

گلبرگہ میں کولڈ اسٹوریج کے قیام کے لئے 9.8کروڑ روپیوں کی حکومتی منظوری

Sun, 16 Jan 2022 20:49:31    S.O. News Service

گلبرگہ،17؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر زراعت مسٹر بی سی پاٹل نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے گلبرگہ میں ترکاریوں اور پھلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک کولڈ اسٹوریج کے قیام کی منظوری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 5000ٹن صلاحیت والے اس کولڈاستوریج کی تعمیر پر 9.8کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ وزیر موصوف موضع کوٹنورضلع گلبرگہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج کی عدم موجودگی کے سبب کسانوں کو اپنی زرعی پیداوار کو محفوظ رکھنے کے لئے بڑی دشواریوں کا سامناکرنا پڑ رہا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران پھلوں اور ترکاریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کولڈ اسٹوریج نہ ہونے کے سبب کسان ان پھلوں اور ترکاریوں کو سڑکوں پر پھینک رہے تھے۔ لیکن اب اس طرح کے کولڈ اسٹوریج کے قیام سے انھیں اپنے پھل اور ترکاریا ں محفوظ رکھنے کی سہولت مل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ یونٹ اس سال کے اختتام تک استعمال کے لئے تیار ہوجائیگی۔


Share: